English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے، احسان مانی

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف سے پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی سے لاھور منتقل نہیں کئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میںچیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہم سندھ کی صوبائی حکومت کے تعاون کے شکر گزار ہیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ہم مسلسل رابطے میں ہیں اور ہمیں سندھ کی حکومت نے کرونا وائرس کے بارے میں اگاہ کردیا ہے اس بارے میں تمام تر حفاظتی اقدامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ کرونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل میچز کراچی سے لاہور منتقل نہیں کئے جائیں گے، شائیقن کا کرکٹ کے لگاو شاندار ہے، کراچی بڑا شہر ہے اور ہمیں شائیقن کرکٹ کے حقوق کا اندازہ ہے۔

کراچی یوتھ ٹیم نے کریسنٹ کلب
سرگودھا کو 2-5 گول سے شکست دیدی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی یوتھ ٹیم نے کریسنٹ کلب سرگودھا کو 2-5 گول سے شکست دیدی،کریسنٹ کلب کی جانب سے پہلا گول 31ویں منٹ میں صابر اور دوسرا گول 33ویں منٹ میں پیر سلیم انٹرنیشنل نے ا سکور کیا۔ کراچی یوتھ ہاکی ٹیم سرگودہا سے کامیاب دورے کے بعد ٹیم فیصل آباد اور پھر گوجرہ کے بعد لاہور کا دورہ کرے گی ، اس میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر پولیس محمد اکرم تھے۔
سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدرحسین کا فیاض ہنجرریجنل چیئرمین ہاکی بورڈ سرگودھا ، سید منظر شاہ ڈویڑنل آفیسر اسپورٹس کا شاندار میزبانی پر شکریہ، میچ کے مہمان خصوصی انسپکٹر پولیس محمد اکرم تھے۔پنجاب کے دورہ پر آئی ہوئی کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یوتھ ٹیم نے قومی کھیل میں سرگودھا کے تاریخی ہاکی کلب کریسنٹ ہاکی کلب کو 2-5 گول سے شکست دیکر سرگودھا میں اپنا آخری میچ بھی نام کرلیا.حارث نصیر ہیٹ ٹرک ا سکورکرنے میں کامیاب رہے.۔ کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی جانب سے کھیل کے 7ویں منٹ میں شہباز، 22ویں اور 34ویں منٹ میں ہونہار کھلاڑی حارث نصیر، 47ویں منٹ میں عدنان اور 58ویں منٹ میں حارث نثیر نے گول ا سکور کئے. . معزز مہمان خصوصی کو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے متعارف کرایا گیا۔کراچی یوتھ ہاکی ٹیم سرگودہا سے کامیاب دورے کے بعد یہ ٹیم فیصل آباد اور پھر گوجرہ کے بعد لاہور کا دورہ کرے گی ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری حیدر حسین کوچ امتیاز خالو نے سرگودہا کی ہاکی اور مہمان نوازی کو سراہا اور سرگودھا کے کوچ حسن شاہ نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹیم کے اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اسطرح کے اقدامات ہوتے رہے تو پاکستان کی ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام واپس لے آئیگی اس کے لیے حکومتی سطح پر اور پرائیوٹ سیکٹر کی پذیرائی بھی درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے