کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیزرٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میمن اسٹارز نے ایکس آر پی الیون کو10 وکٹوں جبکہ دوسرے مقابلے میں سنڈے سپر اسٹارز کو 106رنز سے پچھاڑ ڈالا۔ میمن اسٹارز کرکٹ ٹیم نے4 ٹیموں کے ڈیزرٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دھواں دار فتح کیساتھ آغاز کیا۔البتہ کرکٹ گراؤنڈ شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایکس آر پی الیون کی پوری ٹیم 19.5اوورز میں صرف 108رنز پر پویلین سدھار گئی ۔ شارتھ شیٹی 38اورداؤد مرزا 19رنز بناکر نمایاں رہے۔ ادریس امین اورعمار پاستا نے 3,3 وکٹیں جبکہ عبید عمر نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔جواب میں میمن اسٹارز کے ابتدائی بلے باز وں نے ہدف8 اوور زمیں مکمل کردیا۔ یونس طائی نے برق رفتار69اورحمزہ الطاف نے 42رنز کی اننگز تراشیں۔دونوں کی اننگز میں 3,3 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔یونس طائی کو شاندار بلے بازی پر میچ کا ہیرو قرار دیا گیا۔دوسرے معرکے میں میمن اسٹارز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 212رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔جس میں سعد آصف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 رنز کی اننگز سجائی۔عدیل اقبال نے 42اوراحمد آصف نے 41رنز اسکور کیے۔آگم شاہ ، شعیب عثمانی اور گوپال جساپارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سنڈے سپر اسٹارز کی پوری ٹیم 16.4اوورز میں 106 رنز بناکر پویلین سدھا رگئی۔شعیب عثمانی کی نصف سنچری بھی انکی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکی۔
دورہ دبئی : میمن اسٹارز کا فاتحانہ آغاز، مسلسل 2 فتوحات
القمر
