English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل کے موقع پر شائقین کیلئے عارضی اسپتال قائم

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیینیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا قیام حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کیا گیا ہے،جہاں آپریشن تھیٹر، فارمیسی اور لیبارٹری سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہے۔ 20 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال میں 32 رکنی عملہ ذمہ داریاں نبھارہاہے۔لیگ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ یہ ہسپتال حکومتِ پنجاب کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم کردہ اس ہسپتال کے تمام تر انتظامات جنرل ہسپتال لاہور کے سپرد کیے گئے ہیں۔ 23 مارچ تک قائم رہنے والے اس ہسپتال میں 5 ڈاکٹرز اور 12 پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت32 ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں۔ 32 رکنی عملہ میں سینئر جنرل فزیشن، جنرل فزیشن، ہارٹ اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈک اور آئی اسپیشلسٹ بھی شامل ہیں۔ ہسپتال کے باہر ایک فارمیسی اور ریسکیو کی گاڑی بھی ہمہ وقت موجود رہتی ہے۔عارضی ہسپتال میں تماشائیوں اور دیگر افراد کے لیے ابتدائی طبی امداد کے علاوہ دیگر علاج معالجے کی سہولت بھی میسر ہے۔ یہاں ٹیسٹ لیبارٹری اور آپریشن تھیٹرکی سہولت بھی میسر ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور صوبائی حکومت کا باہمی تعاون جاری ہے جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قائم کردہ عارضی ہسپتال بھی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پی ایس ایل 2020 کے میچز کی میزبانی کرنے والے دیگر شہروں میں موجود اسٹیڈیمز کے پاس بھی ابتدائی طبی امداد پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں 3 بیڈزپر مشتمل عارضی ہسپتال ایرڈ یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے جہاں 10 ڈاکٹرز اور 4 نرسزذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ پی ایس ایل 2020 کی ملتان لیگ کے دوران ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی ایک عارضی ہسپتال قائم کیا گیا تھا۔ 10 بیڈز پر مشتمل ہسپتال ابتدائی طبی امداد کے لیے تمام تر سہولیات سے آراستہ تھا۔لاہور میں قائم عارضی ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور سے 200 میٹر کی دوری پرشائقینِ کرکٹ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی پی سی بی کی فینز کو صحت افزاء اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی پالیسی کے عین مطابق ہے۔چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہاکہ وہ پی ایس ایل 2020 کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ہسپتال کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن کے دوران لیگ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کررہی ہے۔ سلمان نصیر نے کہاکہ جوں جوں ٹورنامنٹ فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے توں توں شا ئقین کرکٹ کا جوش اور ولولہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے