English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ

صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں،طبی ماہرین
کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ساوتھمپٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم کیول کے مطابق آپ اپنے ہاتھ دھو رہے ہوں گے لیکن اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھونے لگیں اور پھر اپنے چہرے کو چھونے لگیں تو یہ انفیکشن کے پھیلنے کا ایک ممکنہ راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے