اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا کو فوری طور پر پورے میڈیا پر ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کے الفاظ نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا کے نجی چینلز پر لائیو نشریات کے دوران چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف نے کہاکہ خواتین مارچ والا مسئلہ بہت بڑا ہے، بے حیائی سے قومیں ختم ہو جائیں گی، خواتین مارچ اور بیہودہ نعروں کے میڈیا پر چلانے کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

