لاہور(جسارت نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ضرور ہوئی ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ سفر کی وجہ سے میچ ہار رہے ہیں۔عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، کھلاڑیوں کی ذہنی، جسمانی تھکاوٹ دور کرنے کیلئے مینجمنٹ محنت کر رہی ہے۔سابق آل رائونڈر نے کہا کہ بولرز ہی میچ جتواتے ہیں تاہم ہمیں بولرز سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوسکی ہیں۔عبدالرزاق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آنے والے میچز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل میںبار بار کے سفر سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی‘عبد الرزاق
القمر
