English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کے آل رائونڈرکیرون پولارڈ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی )ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ پی ایس ایل 2020 کے مکمل ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔ کارلوس بریتھ ویٹ کوابتدائی طور پر ہم وطن کیرون پولارڈ کی جگہ 6مارچ تک پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔کیرون پولارڈ کو ویسٹ انڈیزکے دورہ سری لنکا کے بعد پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرنا تھا تاہم وہ فٹنس مسائل کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ویسٹ انڈین آل راؤنڈرنے دائیں ٹانگ میں کھچاؤکی شکایت کے باعث لیگ کے 5ویں ایڈیشن میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے،کیرون پولارڈ نے کہاکہ وہ بوجھل دل کے ساتھ ایونٹ کے آئندہ میچوں کے لیے پشاور زلمی کے ا سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لیگ میں شرکت نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ ڈیرن سیمی کو بطور کوچ پہلی ٹرافی تھمانے میں کامیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے