English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان سیکورٹی فورسز نے حملہ کرکے 7شہریوں کا مارڈالا،17زخمی

القمر

کابل(آن لائن/اے پی پی) افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع کیوشک ریوباط سانگی میںسیکورٹی فورسز نے حملہ کرکے 7 عام شہریوں کو مارڈالا، 17افراد زخمی ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں اسکول کا استاد بھی شامل ہے ، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ جبکہ غیر ملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی طالبان نے کی ہے۔دوسری جانب 6 مارچ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان ہزارہ برادری کے لیڈر عبدالعلی مزاری کی 25ویں برسی کی تقریب پر کیے گئے حملے کی ذمے داری ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے قبول کر لی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد32 ہوچکی ہے،81 افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حملے میں افغانستان کے سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بال بال بچ گئے تھے۔ افغان طالبان نے حملے کی تردید کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے