English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرینگر میں سنڈے مارکیٹ بند

القمر

سرینگر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سرینگر میں اتوار کے دن لگنے والے مصروف ترین بازار سنڈے مارکیٹ کو بند کر دیا ۔
یہ قدم کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیاہے-ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لال چوک سرینگر کے گردونواح میں ہر اتوار کے دن لگنے والی سنڈے مارکیٹ میں لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ خرید و فروخت کرنے کیلئے موجود ہوتی ہے-سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے میئرجنید عظیم متو نے سنڈے مارکیٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے-
انہوں نے کہا کہ چونکہ اتوار کو لگنے والے اس مارکیٹ میں حد درجہ بھیڑ جمع ہوتی ہے، مناسب نہیں ہے کہ ان حالات میں جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاوکے خدشات بڑ رہے ہیں تو یہاں بھیڑ اکٹھی ہوجائے-ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دو ہفتے قبل بھی سنڈے مارکیٹ کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے