English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپانی وزیراعظم کا 2011ء کے سونامی سے متاثرہ مقام کا دورہ

القمر

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیرِاعظم شنزو آبے نے شمال مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے اور سونامی کی نویں برسی سے قبل متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہمسایہ فوتابا قصبے کا بھی دورہ کیا۔ اس علاقے میں فوکوشیما دائی اچی جوہری حادثے کے بعد سے نافذ انخلا کا حکم رواں ماہ کے اوائل میں جزوی طور پر اٹھا یا جاچکا ہے۔ آبے نے فوکوشیما بجلی گھر کے نزدیک واقع ایک ہائی وے پر نئے انٹرچینج کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے نامی اے میں ہائیڈروجن کی دنیا کی سب سے بڑی پیداواری تنصیبات کا دورہ کیا اور ہائیڈروجن سے چلنے والی ایک گاڑی چلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے