کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوری ایکوا کرکٹ ٹورنا منٹ(این اے ایس ایل۔3) کے فائنل کا میلہ اتوار کو ابوریحان گروانڈ ایف سی ایریا لیاقت آباد میں سجایا گیا۔ فائنل میچ میں نوری ایگلز ٹیم نے نوری لائنز ٹیم کو شکست دی۔ٹورنامنٹ کے فائنل کی ٹرامی اپنے نام کی۔فائنل کی تقریب میں مہمان گرامی معروف قوال امجدصابری کے بھائی طلحہ صابری اور معروف نعت خواں جنید جمشید کے صاحبزادوں تیمور۔ بابر اور سیف اللہ نے دونوں ٹیموں اور دیگر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر مہمانان گرامی نے مختصرا خطاب میں کہا کہ اس طرح کی کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے نوجوان نسل میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کے معمار ہیں۔نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے۔کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے امن اور بھائی چارگی کا پیغام جاتا ہے۔انہوں نے کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر منتظم اعلی احمد سعید صدیقی اور ان کو ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں یوسی 36 کے چیئرمین ساجد مشرف۔وائس چیئرمین شمشاد زیدی۔جمیل احمد۔ احتشام لودھی۔نعیم خان۔عارف حسین۔عمران الحق۔ خرم ملک۔مبشر خان۔محمد اشرف۔آفتاب پی کے اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی احمد سعید صدیقی نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر تمام سیکورٹی اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
نوری ایکوکرکٹ ٹورنامنٹ نوری ایگلز نے جیت لیا
القمر
