کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آپریشن واریرز نے 14 رنز سے جیت کرٹریژری بلز کو شکست دی۔محمداحسان خان مین آف دی میچ قرار پائے ۔ ٹریژری بلز نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا آپریشن واریرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیا ۔ محمد برہان نے 30 رنز محمداحسان خان نے 28 رنز امجد حسین نے 25 رنز اور خرم حمید نے 24 رنز بنائے جبکہ طاہر عباس نے تین وکٹیں حاصل کی ۔جواب میںٹریژری بلز مقرررہ اوورز میں 148 رنز پر ڈھر ہوگی ۔ خلیق الزماں نے 63 رنز بنائے ۔جبکہ خرم حمید نے 4 رنز دیکر محمد احسان خان نے 26 رنز دیکر عبدالرحمن نے29 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی ۔دوسرے میچ میں آرایم جی ماروکس نے 29 رنز سے اے آر جی گلوریزکو شکست دی ۔عبد لقوی مین آف دی میچ قرار پائے۔ آر ایم جی ماروکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیا ۔ ابرار احمد خان اور عرفان الدین نے 20-20 رنز کی انگیز کھیلی ۔ جبکہ نہال قادری نے 33 رنز دیکر 2 کھیلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جواب میں اے آر جی گلوریز نے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بناسکی ۔ محمد مشکور خان نے 49 رنز اور رومان رفیق نے 48 رنز بنائے۔ جبکہ عبدالقوی نے 23 رنز دیکر چارکھلاڑیوں کو شعیب الرحمن نے 25 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسکوررکے فرائض جنیدافضال امپائرنگ امتیاز اقبال اور ایم اصغرنے سرانجام دیے ۔
نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی آپریشن واریئرز اور آرایم جی ماروکس کی فتح
القمر
