English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیا کپ بنگلادیش میں ہونے کا امکان روشن پی سی بی کی تردید

القمر

اسلام آباد(آئی این پی)سابق کپتان راشد لطیف کا ایشیا کپ بنگلا دیش میں ہونے کا دعویٰ سچ ثابت ہونے لگا ہے ،رواںسال ستمبرمیں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بنگلا دیش میں منعقد ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے۔ بھارتی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطرپی سی بی نیوٹرل وینیو پرکرانے کوتیار ہے۔ بنگلا دیش بورڈ کے صدر نظام الحسن نے بھارت کے ڈھاکا آنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پی سی بی نے کسی ڈیل کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ملک کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کااختیارہے۔اس ماہ میٹنگ کے بعد اعلان ہوگا۔ ایشیاکپ اس سال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پیش نظراس مرتبہ مختصرطرز کی کرکٹ میں ہوگا۔ پاکستان ایشین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا میزبان ہے لیکن بھارت پاکستان آنے پر تیار نہیں۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسین بھارتی ٹیم کے ڈھاکا آنے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نشریاتی حقوق کے پیش نظر نیوٹرل وینیو پرمیزبانی کے لیے تیار ہیں۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایشیاکپ بنگلا دیش میں کرانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ بنگلا دیش کا تین حصوں پر مشتمل دورہ پاکستان اسی ڈیل کا نتیجہ ہے۔ بنگال ٹائیگرز ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میچ کے لیے پاکستان آچکے ہیں۔ اپریل میں وہ ایک ون ڈے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ تاہم بی سی بی نے کروناوائرس پرتشویش ظاہرکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انہیں ایک مرتبہ پھر انہیں ایشیاکپ کی میزبانی کا یقین دلایا ہے۔ پی سی بی ترجمان نے ایسی کسی ڈیل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ میزبانی کافیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کوکرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے