English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الشہباز کلب نے آئیڈیل کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

حیدرآباد (جسارت نیوز )صحت مند معاشرے کے قیام کیلیے کھیلوں کے مقابلے بہت ضروری ہیںمقابلوں سے طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے طلبہ اور طالبات کے لئے کھیلوں کاانعقاد ضروری ہے ان خیالات کا اظہاایاز علی راجپر ایڈوکیٹ نے کے آئیڈیل کرکٹ کلب کے ذیر اہتمام منعقدہ پہلا آل سندھ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پرکھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ کلب کی انتظامیہ نے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ،مہمان اعزازی سلیمان سروری ایڈوکیٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈ ئل کرکٹ کلب مبارکباد کی مستحق ہے انھوں نے نوجوانوں کوکھیلوں کے مواقع فراہم کیے یہ کھلاڑی مستقبل میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں گے ،فائنل میں میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے الشہباز کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں 120رنز 5وکٹوں کے نقصان پر ،فرحان نے 57رنز،گل بدین نے 20رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ آئیڈیل کرکٹ کلب کے اویس نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے آئیڈیل کرکٹ کلب مقررہ اور میں 6وکٹوں کے نقصان پر صرف 42 رنز بنا سکی الشہباز کے اذن اور گل بدیننے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا اس طرح الشہباز نے 78رنز سے فائنل جیت لیا ۔آئیڈیل کرکٹ کلب کے کپتان اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر بلال راجپوت نے مہمانوں میں اجرک کے تحائف تقسیم کیے جبکہ مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈیل تقسیم کیے ،اس موقع پرراشد نظامی ایڈوکیٹ ،اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے