کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹریفک پولیس نے آج سہ پہر 4بجے جلوس بسلسلہ ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ غفور چیمبر سے نکالا جائے گا۔ جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پذیر ہوگا، ٹریفک پولیس نے اس سلسلے میں ٹریفک روٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق غفور چیمبر ، عبداللہ ہارون روڈ، شارع عراق، زیب النسا اسٹریٹ، آغا خان روڈ، ایم اے جناح روڈ، کیپری سگنل، ناصرہ اسکول، ہولی فیملی اسپتال، دائیں جانب جنرل رچرڈسن روڈ، (پارسی کالونی)، بائیں جانب میجر بکلینڈ روڈ، نشتر پارک بریٹو روڈ تا شاہ خراساں، متبادل راستے بہادر یار جنگ روڈ استعمال کرنے والے گرومندر سولجر بازار نمبر 3 سگنل سولجر بازار نمبر 2 سگنل سے آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار نمبر 1 سگنل سے دائیں جانب سولجر بازار تھانہ گلی اور گارڈن باغیچہ کی طرف موڑ دیا جائے گا، ایم اے جناح روڈ استعمال کرنے والے ٹاور ، فریسکو، عید گاہ چوک سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو ڈاکخانہ سے بائیں جانب جوبلی سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ عبداللہ ہارون روڈ استعمال کرنے والے فوارہ چوک ، زیب النسا مارکیٹ سے آنے والے ٹریفک کو پیراڈائز سگنل سے بائیں جانب پاسپورٹ آفس یا دائیں جانب صدر یا لکی اسٹار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

