English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے الیکٹرک کا بجلی کے کھمبوں پر کیبلوں کیخلاف کریک ڈائون

مختلف علاقوں میں بجلی کے انفرااسٹرکچر سے 35 ہزار کلوگرام سے زائد غیر متعلقہ ٹی وی و انٹرنیٹ کیبلز کا خاتمہ کردیا
کیبل باکسز اور سگنل بوسٹرز کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے تھے، ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے شہر بھر میں بجلی کے کھمبوں پر تجاوزات کی صورت میں موجود غیر متعلقہ اور خطرناک ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کے تاروں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے انفرااسٹرکچر سے 35 ہزار کلو گرام سے زائد غیر متعلقہ ٹی وی و انٹرنیٹ کیبلز کا خاتمہ کر دیا۔ یہ کیبلز اور متعلقہ انفرااسٹرکچر مثلاً کیبل باکسز اور سگنلز بوسٹرز کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے تھے اور بجلی کے نظام کے استحکام کو خطرے میں ڈال کر خدمات کی فراہمی کو متاثر کر رہے تھے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے طریقہ کار کو نظرانداز کرتے ہوئے عوام کے لیے شدید خطرے کا باعث بن رہے تھے۔ کے الیکٹرک کی ایک رپورٹ کے مطابق ماضی میں شہر میں رونما ہونے والے کرنٹ لگنے کے واقعات اور دیگر سنگین حادثات کی بنیادی وجہ بجلی کے کھمبوں پر نصب غیر متعلقہ ٹی وی وانٹرنیٹ کیبلز اور اسٹریٹ لائٹ کے سوئچز ہیں۔ کے الیکٹرک پہلے ہی 8 اکتوبر 2019ء کو سندھ ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن کے ذریعے پاور انفرااسٹرکچر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے جس میں ٹی وی کیبل اور انٹرنیٹ کمپنیوں، شہری انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ ریگولیٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے