مریم کے سیاست میں آنے کے بعد پارٹی میں فیصلہ سازی تیز ہوئی ہے
شہباز شریف عنقریب پاکستان آجائیں گے، عظمیٰ بخاری
لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز بہت جلد ٹوئٹر پر متحرک نظر آئیں گی، مریم نواز کے سیاست میں آنے کے بعد پارٹی میں فیصلہ سازی میں تیزی آئی، شہباز شریف عنقریب پاکستان آجائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو اور خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حسن نواز اور حسین نواز بھی پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

