English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی کوریا نے 3 نئے میزائل تجربات کرلئے

القمر

پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے کم فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے 3 میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ میزائل پیر کے روز شمالی کوریا کی مشرقی ساحلی پٹی سے سمندر کی جانب داغے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ تجربہ جنوبی کوریا کے صوبے ہام گی یانگ کے قریب کیا گیا۔ میزائل تجربات 2 دن قبل کمیونسٹ ملک کی جانب سے اہم اقدامات کرنے کے اعلان کے بعد کیے گئے۔ شمالی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ فوجی مشقوں کا ایک حصہ تھا، جس کے دوران یہ میزائل 50 کلومیٹر کی بلندی تک جاتے ہوئے 200 کلومیٹر دور اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچا ہے۔ اس سے قبل 2 مارچ کو بھی شمالی کوریا نے 2 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ جنوبی کوریائی وزارت دفاع کے مطابق میزائل سونڈوک نامی ساحلی قصبے سے داغے گئے۔ جاپان کے چیف کیبنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کے ان یجربات میں پہلا تجربہ بیلسٹک میزائل کا تھا۔ انہوں نے ان تجربات کو جاپانی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ باور کیا جاتا ہے کہ یہ میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے سے باہر گرے ہیں۔ حکومتی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ میزائل تقریباً 100 سے 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد صبح 7 بج کر 36 منٹ سے 7 بج کر 39 منٹ کے درمیان بحیرہ جاپان میں گرے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جہازوں یا کشتیوں کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وزیر اعظم آفس کی ٹاسک فورس معلومات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے، جب کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے، تاکہ ردعمل پر بات چیت کی جا سکے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔
سیئول: شہری ہمسایہ ملک شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی خبر دیکھ رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے