English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اردوان کا دورۂ برسلز‘ جرمنی 150 بچوں کو پناہ دینے کا خواہاں

القمر

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان یونانی سرحد پر کشیدہ صورت حال کے تناظر میں یورپی یونین کے اعلیٰ اہل کاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انہوں نے برسلز میں نیٹو کے سربراہ ژینس اسٹولٹن برگ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس بھی کی۔ ادھر جرمنی نے مہاجرین کے بحران میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے یونانی کیمپوں میں پھنسے ڈیڑھ ہزار بچوں کو پناہ دینے پر آمادگی ظاہر کردی۔ برلن حکام کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یونانی کیمپوں میں موجود ڈیڑھ ہزار بچوں کو محفوظ ٹھکانا دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ چانسلر انجیلا مرکل نے اپنی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بیان میں کہا کہ ہم یونان کے جزیرے پر پھنسے سیکڑوں پناہ گزیں بچوں کے معاملے پر ایتھنز حکومت کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مہاجرین میں سے اکثر کو طبی امداد کی ضرورت ہے، جب کہ بہت سے بچوں کے ساتھ ان کے والدین یا سرپرست موجود نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی میں موجود تارکین وطن نے یونان کی سرحد کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد یونانی پولیس نے ان کو واپس ترکی کی جانب دھکیلنے کے لیے آنسو گیس اورتیز دھار پانی کا استعمال کیاتھا۔ شامی صوبے ادلب میں جاری کشیدگی کے باعث انقرہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ مہاجرین کو روکنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ ترک صدر نے اتوار کے روز استنبول میں تقریر کرتے ہوئے یونان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھول دے۔ واضح رہے کہ ترکی میں اس وقت 40لاکھ شامی مہاجرین موجود ہیں۔
برسلز: تُرک صدر رجب طیب اردوان اپنے شہریوں سے خطاب اور یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے