English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ڈیوس کپ ورلڈکپ ون کیلئے کوالیفائی کرلیا

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاکستان نے سلووینیا کو 3-0 سے شکست دے کر ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، گروپ ون ڈیوس کپ ٹائی ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور سلووینیا کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف کے مقابلے کھیلے ہوئے پہلے سنگلز میں اعصام الحق نے سلووینیا کے رزبورسک کو 6۔4، 5۔7 اور 6۔7 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے سلووینیا کے بلاز کاوچچ کو 6۔0، 6۔7 اور 4۔6 سے شکست دے کر سلووینیا کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کی۔ اسی طرح ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں پاکستان کے عقیل خان اور اعصام الحق نے سلووینیا کے بلاز کاوچچ اور ٹام کوریئر ڈسمن کو 3۔6 اور 6۔7 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان نے سلووینیا کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ڈیوس کپ ورلڈگروپ ون کا ٹائی ستمبر میں کھیلا جائے گا جس کے ڈرا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اﷲ خان، فیڈریشن کے دیگر حکام اور اسلام آباد، راولپنڈی کے شائقین نے پاکستان اور سلووینیا کے درمیان میچ دیکھا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی 6 اور 7 مارچ کو کھیلا جانا تھا تاہم اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے ڈیوس کپ ٹائی تین دن کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد پیر کو تمام میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے سلووینیا کو 3-0 سے شکست سے دوچار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے