کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے خطاب میں کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کھیلوں کے فروغ میں ادارے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے ، میں اپنی جانب سے یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ان کی ذاتی کائوشوں سے ادارے میں کھیلوں کے فروغ کو فوقیت مل رہی ہے، اور انشاء اللہ عنقریب کے ڈی اے کے کھلاڑی ماضی میں جس طرح اسپورٹس کی سرگرمیوں میں ادارے کا نام روشن کیا ہے ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ایمپلائز یونین کے تعاون سے کے ڈی اے میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا۔جب کہ اس موقع پر یونین کے صدر ندیم کھوکھر، سیکرٹری دلاور خان، طاہر جاوید ، شاہد سلیم، مجاہد حسین ، ٹورنامنٹ سیکرٹری ایاز منشی ، اور میڈیا کوآرڈی نیٹرایم نسیم بھی موجود تھے۔بعد ازاں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے زیر اہتما م پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2 میچز کھیلے گئے، لینڈ ریکوری نے پہلے میچ میںسیکورٹی اور ماسٹر پلان کی مشترکہ ٹیم کو 140 رنز سے شکست دی، لینڈ ریکوری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 184 رنز اسکور کئے ، کپتان حسام الکبیر نے شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ محمد شاہد 60 رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے ، سیکورٹی اور ماسٹر پلان کی مشترکہ ٹیم44 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، لینڈ ریکوری کی جانب سے لیفٹ آرم میڈیم پیسر شاکر علی نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 5 ، جبکہ فضیل بخاری نے 23 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں آئی ٹی نے فنانس اینڈ اکا ئونٹس کو 70 رنز سے شکست دی، آئی ٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کئے، آئی ٹی کی جانب سے عامر یوسف نے 48 ، شعیب احمد نے 45 رنز اور نور الاظہر 21 رنز بنائے، فنانس اینڈ اکائونٹس کی جانب سے قاضی واحد اور کامران نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، اکائونٹس اور فنانس کی ٹیم 120 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، وجاہت علی نے 34 ، محمد کامران 20 ، عرفان رضا نے 33 رنز اسکور کئے ، آئی ٹی کی جانب سے نور احمد ، مجاہد حسین ، محمد صبور اور محمد اعظم نے2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کھیلوں کے فروغ میں ایمپلائز یونین اہم کردار ادا کر رہی ہے، ڈائریکٹر کے ڈی اے
القمر
