منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ گزشتہ دنوں زیارتوں کے لیے ایران گئے تھے اور گزشتہ دنوں پاکستان واپس آئے تھے،ذرائع
سیدمہدی علی شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایسے تمام افسران میںکھلبلی مچ گئی جو اُن سے ملاقات کرچکے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی اور منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ سید مہدی علی شاہ کو کرونا وائرس لاحق ہونے کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مہدی علی شاہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اس وقت زیر علاج ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈی سائٹ مہدی علی شاہ گزشتہ دنوں زیارتوں کیلئے ایران گئے تھے اور زیارتوں کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان واپس آئے تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کراچی پہنچتے ہی اُنہیں کورونا وائرس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر زیر مشق احتیاطی اقدامات اور ضروری ٹیسٹ کے بغیر ہی وی آئی پی گیٹ سے نکال دیا گیا تھا ۔جرأت کو موصولہ اطلاعات کے مطابق سید مہدی علی شاہ اس دوران میں دو دن متواتر اپنے دفتر آتے رہے جہاں پر اسٹاف اور افسران کی بڑی تعداد اُن سے ملاقات کرتی رہی اور اُن کو ایران میںزیارتوں کی مبارک باد دیتے رہے جبکہ مہدی علی شاہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق خبر شاید غلطی سے چل گئی ہوگی میں بالکل ٹھیک ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں اور کابینہ اجلاس میں شریک تھا، اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کورونا وائرس میں مبتلا آصف حیدرشاہ کی تردید
القمر
