بصورت دیگر کارروائی کر کے تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا جائیگا
پبلک اراضی پر کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا‘چیئرمین بلدیہ شرقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 16 کے چیئرمین نوشاد خان، وائس چیئرمین عرفان کھٹانی اور ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بلدیہ شرقی زاہد بن خلیل کے ہمراہ تجاوزات کو ہٹانے اور غیر قانونی تعمیرات کو کلیئر کرنے کے حوالے سے مانک جی اسٹریٹ سولجر بازار ودیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں سولجر بازارکے اطراف تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو متنبہ کیاکہ وہ فوری طور پر تجاوزات ازخود ختم کرلیں بصورت دیگر کارروائی کر کے تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا جائیگا، پبلک اراضی پر کسی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ بلدیہ شرقی کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے مستقل بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 17 لسبیلہ کے سامنے باڑہ مارکیٹ سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔ اس موقع پر باڑہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیئرمین معید انور کے اقدامات کو سراہا۔
سولجر بازار‘ تجاوزات وغیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کو انتباہ
القمر
