English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہر میں 3 لاکھ گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس چلنے لگیں محکمہ ایکسائزکی آنکھیں بند

القمر

ایکسائز حکام شہریوں کو فوری طور پر نمبرپلیٹس جاری کریں، ہائی کورٹ کا حکم
جن شہریوں کے پاس نمبر پلیٹس کی جگہ سر ٹیفکیٹ موجود ہے، انہیں ہراساں نہ کیا جائے، عدالتی ریمارکس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑیوں کے نمبرز جاری نہ کرنے پر ایکسائز حکام کو شہریوں کو فوری نمبر پلیٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیے جن شہریوں کے پاس نمبرز پلیٹس کی جگہ سرٹیفکیٹ موجود ہیں انہیں ہراساں نہ کیا جائے، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے گاڑیوں کے نمبرز جاری نہ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی درخواست گزار وکیل عاصم اقبال ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 2 سال سے نئی گاڑیوں کے نمبر پلیٹ جاری نہیں کی جارہی، شہر میں 2 سے 3 لاکھ گاڑیاں بغیر نمبرز پلیٹ کے چل رہی ہیں، محکمہ ایکسائز نمبر پلیٹ نہیں دے رہا اور ٹریفک پولیس ہراساں کر رہی ہے، عدالت نے محکمہ ایکسائز حکام سے استفسار کیا کیا اب عوام کوئی پریشانی نہیں ہوگی؟ نمبر پلیٹ دے نہیں رہے اور الٹا آپ شہریوں کو روک رہے ہیں، ایکسائز حکام نے کہاکہ نمبر پلیٹ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے