English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کیسز بڑھنے کا ذمہ دار وفاق ہے‘ سندھ

القمر

کراچی: سندھ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا ذمے دار تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو ٹھہرادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ائرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم درست کام نہیں کررہا اور ائرپورٹ حکام بھی اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے، سعودی عرب سے ایک شخصیت آئی ہے جس نے بتایا کہ ائرپورٹ پر ان کی کوئی اسکریننگ نہیں ہوئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بد قسمتی سے وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہی، اس میں بہتری کی گنجائش ہے، وفاقی حکومت سسٹم بہتر بنائے، اگر انہیں ہماری ضرورت ہے ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے تمام مریض کراچی ائرپورٹ سے داخل ہوئے، ہمیں وہاں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جب سے سندھ میں کیس رپورٹ ہوا تب سے وزیراعلیٰ متحرک ہیں لیکن وفاق کی طرف سے ایسا کچھ نظر نہیں آیا، جس طرح سے وفاق اور صوبے میں رابطے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ ائرپورٹس ہماری ذمے داری نہیں لیکن سمجھتے ہیں سب کو کردار ادا کرنے کی ضرروت ہے، سندھ حکومت متحرک طریقے سے اس معاملے کو ڈیل کررہی ہے، تمام پورٹس کی مانیٹرنگ وفاق کی ذمے داری ہے لہٰذا اس میں انہیں پرفارمنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر بہتر طریقے سے مانیٹرنگ ہوتی تو کیسز کی تعداد نہ بڑھتی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا اس میں کورونا سے متعلق کوئی بریفنگ نہیں ہوئی، وفاقی حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر خاموش ہے اسے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا کیس بھی تفتان بارڈر کی مانیٹرنگ پر سوالیہ نشان ہے، جس بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی اسے ٹیسٹ کے لیے کوئٹہ لایا گیا یعنی اس کے قرنطینہ کو توڑا گیا ہے۔

کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئندہ آنے والے روز میں اسکولوں اور کالجز کے حوالے سے فیصلہ کریں گے اور جو عوامی مفاد میں ہوگا وہی فیصلہ کریں گے، تکلیف کی اس گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت خوف و ہراس کی کوئی صورتحال نہیں، تمام صورتحال کنٹرول میں ہے بس عوامی تعاون کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے