English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی: زینب الرٹ بل دوبارہ منظور

القمر

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے زینب الرٹ بل کی دوبارہ منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے زینب الرٹ بل ایوان میں پیش کیا جو کثرت رائے سے منظورکرلیا گیا۔ وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بل کی منظوری پرتمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

جماعت اسلامی کے رکن مولانا اکبر چترالی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی پر سزائے موت نہ دے کر درندوں کو شہہ دی جارہی ہے، بچوں سے زیادتی کی سزا پھانسی رکھی جائے۔ بل میں سزائے موت اور قصاص کو ختم کردیا گیا ہے اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیادہ سے زیادہ 14 سال اور کم سے کم 7 سال قید کی سزا ہوگی۔

کسی بھی بچے کے اغوایاجنسی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے تین ماہ کے اندر اندر اس مقدمے کی سماعت مکمل کرنا ہوگی۔ پولیس بچے کی گمشدگی یا اغوا کے واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے دو گھنٹوں کے اندر اس پر کارروائی کرنے کی پابند ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے