English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر وزیراعظم برہم

القمر

متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی‘مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم
عوام سے وعدہ کیا ہے بحران میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا‘وفاقی کابینہ کا اجلاس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی و سیاسی صورت حال سمیت 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔عمران خان نے چینی بحران پر حتمی تحقیقاتی رپورٹ جمع نہ کروانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 1 ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ ارکان مہنگائی میں مزید کمی کے لئے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں۔اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں توسیع کرتے ہوئے 3 پرائیویٹ ممبرز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے ای سی سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی بھی توثیق کردی تاہم بھارت سے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی سمری موخر کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے