English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ

القمر

اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے، عوام سے صرف احتیاط کی درخواست کرتا ہوں
سندھ میںابھی تک کوروناوائرس کا کوئی کیس مقامی نہیں ہے، مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس پر ٹاسک فورس اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 19 کیسز کے ٹیسٹ کیے جن میں 9 مثبت آئے۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ حیدرآباد کیس کے 2 قریبی روابط تھے جن میں ایک مثبت ایک منفی ہے، پہلے 6 کیسز تھے ان میں سے ایک مریض ٹھیک ہوگیا، 2نمونیابھی بھیجے گئے ہیں ان کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جو14کیسز مختلف اسپتالوں میں ہیں وہ سب ریکور ہو رہے ہیں، کرونا کے اب کراچی میں 14 کیسز ہیں، ایک حیدرآباد میں ہے، سندھ میں کروناوائرس کیسز کی تعداد 15 ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک تمام کیسز اہمیت کے حامل ہیں،کوروناوائرس کا کوئی بھی کیس مقامی نہیں ہے، عوام سے صرف احتیاط کی درخواست کرتا ہوں۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے کرم سے صورت حال کنٹرول میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے