قوم آج بھی بھٹو اور بے نظیر کے مقدمات میں انصاف کا تقاضہ کر رہی ہے‘اعلی عدلیہ میں مزید خواتین ججز کو شامل کیا جانا چاہیے
انصاف تک رسائی قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے ،کمزور طبقات کی نظام انصاف تک رسائی ممکن بنائی جائے ‘ ہائیکورٹ بار میں خطاب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بھٹو شہید کے قتل کا کرائم سین ہے، قوم آج بھی ذولفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے مقدمات میں انصاف کا تقاضہ کر رہی ہے،ہمیں عدلیہ سے آج بھی انصاف کی امید ہے،اعلی عدلیہ میں مزید خواتین ججز کو شامل کیا جانا چاہیے،عدالتوں نے ماضی میں سوموٹو اختیار کاغلط استعمال کیا ، اس اختیار پر نظر ثانی ہونی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ قوتوں کا سب سے پہلا نشانہ قانون کی حکمرانی ہوتی ہے ،ہم نے ایوب ،ضیا ، یحی اور مشرف کی آمریتوں کا مقابلہ کیا ،لاہور ہائی کورٹ بار وہ بار ہے جس نے آمریتوں کے خلاف جدوجہد کی ،پاکستان میں جمہوریت انسانی حقوق اوراظہار رائے کی آزادی کے ساتھ جڑی ہے ۔ایک وکیل بیرسٹر قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا ،ایک اور بیرسٹر ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا،پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارے ٹھہری ۔
لاہور ہائیکورٹ بھٹو شہید کے قتل کا کرائم سین ہے‘ بلاول بھٹو
القمر
