کراچی کے بعد حیدرآباد میں کورونا کیسز سامنے آنے پر متاثر ہ مریضوں کے علاج کے مزید اقدامات شروع
سندھ کے تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں کوکورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری
کراچی (نیوز ڈیسک)حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعدصوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں کوکورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، جبکہ محکمہ صحت کو40 کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں ، کراچی کی 2 اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں ۔میڈیا کو موصول ہونے والے دستاویز اور اطلاع کے مطابق کراچی کے بعد حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر حکومت سندھ نے متاثر مریضوں کے علاج کے مزید اقدامات شروع کردیے ہیں،محکمہ صحت کے ڈپٹی سیکریٹری ایم بی راجا داریجونے لیٹر جاری کرکے تمام نجی اور سرکاری اسپتالوں کو حکم جاری کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جائیں۔ جبکہ محکمہ خزانہ نے ڈی جی صحت کے کاز سینٹر کو 10 کروڑ روپے جاری کردیئے ۔
کورونا وائرس کا خوف ‘سندھ حکومت نے محکمہ صحت کو40 کروڑ جاری کردیئے
القمر
