English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آوارہ کتوں کے حملے سے شدید زخمی بچہ آئی سی یو منتقل

القمر

قیوم آباد کا ایان ٹیوشن پڑھ کر واپس گھر آرہا تھا، خونخوار آوارہ کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا تھا
کراچی(کرائم رپورٹر) قیوم آباد میں آوارہ کتوں کے حملے میں شدید زخمی بچے سات سالہ ایان کو متعدد سرجری کے بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ میں نگہداشت کیلئے وارڈ میں داخل کرلیا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ایان کا بڑا بھائی بھی کچھ عرصہ قبل قیوم آباد میں ہی ان خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ایان کے والد بخت زادہ نے بتایا کہ علاقے میں کسی صدقہ خیرات کیلئے کتوں کو چھڑے ڈال دیئے تھے، کچھ بچے چھیچھڑوں کیلئے آپس میں لڑتے کتوں کو دیکھ رہے تھے اس دوران ٹیوشن پڑھ کر واپس آتے ہوئے ایان بھی ان کیساتھ کھڑا ہوگیا کہ ایک کتے نے اس پر حملہ کردیا۔اسے لہولہان حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں طبی امداد کے بعد اسے جناح اسپتال میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ میں داخل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے