English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے سیکریٹری تعلیم

القمر

صوبے میں تمام اسکولوں میں تدریسی عمل 16 مارچ سے ہی شروع ہوگا
امتحانات بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، نجی اسکولوں کیلئے گشتی مراسلہ جاری
اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، خالد حیدر شاہ کی تردید
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری تعلیم خالد حیدر شاہ نے اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں لائی گئی ہے، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھل جائیں گے، سندھ کے تمام اسکولوں میں تدریسی عمل 16 مارچ سے ہی شروع ہوگا۔ امتحانات بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اب تک کسی قسم کی تبدیلی کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے صوبے کے تمام نجی اسکولوں کے لیے ایک گشتی مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ان اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے ساتھ نجی تعلیمی ادارے بچوں کو کتابوں، کاپیوں، اسٹیشنری، یونیفارم وغیرہ کی فہرست فراہم کریں تاکہ والدین اپنی مرضی سے ان اشیا کو خرید سکیں، نجی تعلیمی ادارے والدین کو کسی مخصوص مقام یا اسکول سے ان اشیا کو خریدنے کے پابند نہیں کریں گے جبکہ نجی تعلیمی ادارے طلبہ سے صرف اور صرف منظور شدہ فیس وصول کرنے کے پابند ہیں۔ مختلف ڈے منانے کے لیے مختلف ناموں سے کوئی غیر قانونی فیس وصول نہیں کریں گے، غیر قانونی فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے