English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ وفاق رابطے میں ہیںگورنرعمران اسمٰعیل

القمر

کراچی میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں
مجھ سے حساب مانگنے والے پہلے اپنا حساب کرائیں، مرتضیٰ وہاب کو جوابدہ نہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے، ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مثبت ہے تعلیمی سال سے زیادہ جان پیاری ہے، کراچی میں پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے شائقین کرکٹ مایوس نہ ہوں، مجھ سے حساب مانگنے والے پہلے اپنا حساب کرائیں، میں مرتضیٰ وہاب کو جواب دہ نہیں ہوں، اچھا کام کرنے پر سیاست اور بے جا تنقید کے بجائے خراج تحسین ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھارادر جنرل اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کھارادر جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، اسپتال منتظمین کی جانب سے گورنر سندھ کو اسپتال میں سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے