اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی پاک سلوانیہ ڈیوس کپ ٹائی جیتے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے، گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے سلوانیہ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی ہے اور اب قومی ٹیم کا اگلا میچ یوکرین کے ساتھ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی کھلاڑیوں کی ڈیوس کپ ٹائی میں سلوانیہ کے خلاف سنگلز اور ڈبلز میچز میں عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس بی بہت سارے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے باوجود ، وہ ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلیے جدوجہد کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نہ صرف کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں تربیتی کیمپس لگائے بلکہ کھلاڑیوں کے غیر ملکی دوروں کی سرپرستی کی ہے اور پی ایس بی کے ساتھ منسلک اسپورٹس فیڈریشنوں کو مالی گرانٹ کی فراہمی کو بھی باقاعدہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کھیلوں کے ادارہ کی تعمیر نوکیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے جس کی بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سلوانیہ ڈیوس کپ ٹاس کے دوران ڈیوس کپ ریفری، کوچز اور سلوانیہ کے کھلاڑیوں نے ڈیوس کپ کے شاندار انعقاد کیلیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو بھی سراہا ہے۔
اسٹیک ہولڈرز پی ایس بی کی تعمیر نو کیلئے کردار ادا کریں،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
القمر
