English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نزلہ اور کھانسی کے مریض میچز گھر پر دیکھیں ،ہیلتھ ایڈوائزری جاری

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج سے دوبارہ سجے گا۔حکومت سندھ کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 2020 کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئندہ پانچوں میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے میں بھی مقامی انتظامیہ کی رہنمائی حاصل کی ہے، اس پس منظر میں پی سی بی مقامی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ ارا اور تعاون کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتا ہے اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی انتظامیہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے کمرشل پارٹنز کے ساتھ مل کر تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب کراچی میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں آمد کا منتظر ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پانچ میچز میں چھ میں سے پانچ ٹیمیں ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی کی جنگ لڑیں گی۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیا جائیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔جن میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ نے 15سے 20روز کے دوران بیرون ملک سفر کیا ہے تو پھر اسٹیڈیم کا رخ نہ کریں۔ نزلہ اور کھانسی کی صورت میں بھی میچ گھر پر بیٹھ کر دیکھیں۔کھانسی یا چھینک کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ چھینکتے وقت ٹشو پیپرز یا رومال استعمال کریں۔ ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں۔ غیر ضروری کرسیاں اور ریلنگ کو نہ چھوئیں۔ کھلے عام تھوکنے، خالی بوتلیں اور ریپر پھینکنے سے گریز کریں۔میچز سے قبل اسٹیڈیم میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا، اسٹیڈیم میں ہر جگہ سینی ٹائزر رکھے جائیں گے اور شائقین کی داخلے سے قبل مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے