سانس کے امراض میں مبتلا افراد کے بھی تعلیمی اداروں میں داخل ہونے پر پابندی لگادی گئی
کسی طالب علم کا کوئی فیملی ممبر بھی بیرون ملک سے 15 دن کے دوران آیا، وہ طالب علم بھی اسکول نہیں آسکے گا
اسکول کھلنے کی صورت میں تمام طلبہ کوایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے پر بیٹھنے کی ہدایت جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے بچائو کے حوالے سے تعلیمی اداروں کے لیے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی، جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں 15 دن کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے طلبہ کا اسکول آنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اگر کسی طالب علم کا کوئی فیملی ممبر بھی بیرون ملک سے 15 دن کے دوران آیا ہو ان کا بھی داخلہ ممنوع ہوگا، کوئی بھی طالب علم یا عملہ جس میں وائرس کی علامات ہیں ان کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، سانس کے امراض میں مبتلا افراد کا بھی تعلیمی اداروں میں داخلہ منع ہے جبکہ تمام طلبہ کا ہجوم والی جگہوں پر جانا بھی ممنوع ہے۔ ایڈوائزری میں تمام طلبہ کو ایک دوسرے سے ڈیسک پر 3 فٹ کے فاصلے سے بیٹھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بیرون ملک سے آنے والے طلباء کا اسکول آنا ممنوع ہوگا
القمر
