English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زینب الرٹ بل میں ترمیم مغرب کو خوش کرنے کے لیے کی گئی‘ اسد اللہ بھٹو

القمر
حیدرآباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، نائب امراء سندھ حسین محنتی، حافظ نصر اللہ چناو دیگر جلسہ تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کررہے ہیں

ٹنڈوجام(نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ زینب الرٹ بل میں ترمیم مغرب کو خوش کرنے کے لیے کی گئی ہے، حکمران حدود اللہ کی خلاف کی خلاف ورزی سے باز نہیں آئے تو کورونا وائرس سے بڑے عذاب کا شکار ہو سکتے ہیں،حکمران اور عوام مل کر استغفار کریں چھٹیاں کرنے سے مسلہ حل نہیں ہوگا، مدراس تحفظ پاکستان کی علامت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ ریاض العلوم عثمان شاہ ٹنڈوجام کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدراس کے طلبہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ لادینی طاقتوں کی نظروں میں کھٹکتے ہیں، مدراس کی نصاب میں تبدیلی کا باربار نعرہ اس وجہ سے لگایا جاتا ہے کہ جس طرح انہوں نے اسکولوں کالجز اور یونیورسٹیز میں طبقاتی نظام تعلیم رائج کرکے انہیں تباہ کیا ہے اس طرح وہ چاہتے ہیں کہ مدراس کے نظام کو بھی تباہ کر دیں لیکن ہم ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس موقع پر جماعت اسلامی سند ھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس تحفظ پاکستان کی علامت ہیں ان کی حفاظت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے، کوروانا وائرس کی اصل وجہ حدود اللہ کی خلاف ورزی ہے اگر ہم نے ایسی حرکتیں ترک کرکے توبہ نہیں کی تو اللہ نہ کرے ہم اس سے بھی بڑے عذاب میں مبتلا ہوسکتے ہیں ، حکمران اور عوام مل کر اللہ سے اپنے گناہوں پر توبہ اور استغفار کریں، اس مسئلے کا حل چھٹیاں نہیں حدود اللہ کی پابندی ہے۔ حکمرانوں نے زینب الرٹ قانون میں ترمیم کرکے بچوں کواور ان کی زندگیوں کو غیر محفوظ کردیا ہے اور درندوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ وہ معصوم کلیوں کو نوچتے پھریں۔اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز، مدرسہ ریاض العلوم کے سیکرٹری مولانا محمددین منصوری، نائب قیم مولاناعبدالوحید قریشی، مہتم مدرسہ عبدالقدوس احمدانی ،معروف سندھی ادیب اورشاعر ڈاکٹر عابد لغاری ،سندھی روزنامہ کاوش کے کالم نویس ارباب نیک محمد ،ضلعی امیر یونس قائم خانی اور جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر علما کرام ،طلبہ اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی ۔آخر میں مدرسہ ریاض العلوم کے بانی مرحومین ارکان کی خدمات کوخراج عقیدت اور مہمانوں نے کامیاب طلبہ میں اسناد اور تحائف پیش کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے