English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند

القمر

کراچی / اسلام آباد: ملک میں لاہوراسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پر فلائٹس آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں لاہور، اسلام آباد اورکراچی کے علاوہ تمام ایئرپورٹس پرفلائٹس آپریشن بند ہوں گے۔ نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازیں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسزہیں جب کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 5400 مریض ہلاک اور71 ہزارمریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے