سرفراز خان اور محمد فرحان کو روک لیا،آئیسولیشن وارڈ پھر خصوصی سینٹر منتقل کردیا
دونوں مسافروں کی امیگریشن کلیئر نہیں کی گئی،ڈاکٹر اشفاق میمن کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی ایئرلائن کے دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ہے جس پر انہیں آئیسولیشن وارڈ اور پھر خصوصی سینٹر منتقل کردیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر دو روز قبل قائم کئے گئے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کے کورونا یونٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر اشفاق میمن نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی فلائٹ ای کے 604 کے مسافر صبح ساڑھے س بجے جونہی امیگیریشن کیلئے ٹرمینل پہنچے تو تھرمل اسکینگ کے ذریعے دو مسافروں سرفراز خان اور محمد فرمان کو روک لیا گیا۔ ٹمپریچر غیرمعمولی ہونے کی وجہ سے دونوں مسافروں کو ٹرمینل کے اندر ہی واقع آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ دونوں مسافروں کی امیگریشن کلیئر نہیں کی گئی بلکہ خصوصی نگہداشت میں ایئرپورٹ کے ابدر سے ہی دونوں مسافروں کو ایمبولینس میں منتقل کردیا گیا اور دونوں مسافروں کو سندھ حکومت کی جانب سے اوجھا اسپتال میں قائم کئے گئے کورونا کے خصوصی سینٹر پہنچا دیا گیا ہے۔
دبئی سے کراچی پہنچنے والے2مسافروں میں کورونا وائر س کا شبہ
القمر
