سندھ سرکار کے قریبی افسران کو تعینات کرنے کی تیاری کی جارہی ہے
بااثر حلقوں نے رائو انوار کی واپسی کیلئے کوششیں تیز کردیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے اور مشتاق مہر کو نیا آئی جی لگانے کے بعد سندھ سرکار نے ایک مرتبہ پھر قریبی افسران کو مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی قسمت ایک مرتبہ پھر جاگ اٹھی آ ئندہ چند روز میں سندھ پولیس میں اہم عہدے پر واپسی کے امکانات روشن سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کی گونج پھر سنائی دینے لگی ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے با اثر حلقوں کی جانب سے راؤ انوار کی سندھ پولیس میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں انہیں سندھ پولیس میں اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا اندیشہ ہیں اس ضمن میں راؤ انوار کی جانب دو ماہ قبل محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کو بھی زیر بحث لایا جا رہا ہے جس میں ان کی جانب سے یہ موقف اپنا گیا تھا کہ وہ اب بھی سندھ پولیس کے ملازم ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کا تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ معطلی کے دوران جاری ہونے والے کسی بھی نوٹیفکیشن کو قانونی تسلیم کرنے سے ان کی جانب سے صاف انکار کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ سندھ عثمان چاچڑ سے بھی ملاقات کو یقینی بنایا گیا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ ان کی معطلی کے عرصے کی سروس دوبارہ کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عملدر آ مد کرتے ہوئے گذشتہ کئی روز سے سندھ حکومت کے با اثر حلقے ان کی محکمے میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے لابنگ کر رہے تھے اور نئے آ ئی جی سندھ کی تعیناتی کے بعد انہیں سندھ پولیس میں واپسی کا اشارہ بھی دے رہے تھے آ ئندہ چند روز میں راؤ انوار کی ایک بار پھر سندھ پولیس میں واپسی متوقع ہے۔
رائو انوار کی سندھ پولیس میں اہم عہدے پر واپسی کا امکان
القمر
