دفاتر میں سینی ٹائرز، ہینڈ واش اور وائرس کی تشخیص کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ریڈ زون میں قائم گورنر ہائوس، وزیراعلیٰ ہائوس، سندھ سیکریٹریٹ اور سندھ اسمبلی کے سرکاری ملازمین کورونا وائرس کے خوف کا شکار ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کے اہم سرکاری دفاتر کے ملازمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ملازمین نے دفاتر میں سینی ٹائزر، ہینڈ واش اور کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکاری دفاتر میں صوبے بھر سے عوام آتے ہیں لوگوں کی زیادہ آمدورفت سے کورونا وائرس کے خدشے پر ملازمین کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں لہٰذا دفاتر میں حفاظتی ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
سندھ کے سرکاری ملازمین کورونا کے خوف کا شکار کام ٹھپ
القمر
