ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم پر گرائی گئی 5 منزلہ عمارت کے متاثرین کا احتجاج

عثمان آباد میں غیر قانونی عمارت بنا کر کروڑوں روپے ہتھیانے والے بلڈر اقبال کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا
لوگوں کے سر سے چھت اور جمع پونجی لٹ گئی ہے ، چیف جسٹس انصاف دلائیں، آل سٹی تاجر اتحاد کے شرجیل گوپلانی
کراچی ( کامرس رپورٹر) عثمان آباد میں سپریم کورٹ کے حکم گرائی جانے والی غیرقانونی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے متاثرین سڑکوں پر آگئے عمارت بنانے والا بلڈر اقبال فرار ہوگیا متاثرین کا شدید احتجاج۔بلڈر اقبال کو گرفتار کا مطالبہ کیا جائے۔آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے اس سلسلے میں چیف جٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ عثمان آباد کے متاثرین کو انصاف دلایا جائے۔ رہائشی عمارت گرانے سے ا ن کی ایک جانب جمع پونجی گئی اورتو دوسری جانب سر سے چھت بھی چھین لی گئی وہ سڑکوں پر آگئے۔سر چھپانے کی جگہ ان کے پاس نہیں۔ غیرقانونی عمارت بناکر کروڑں روپے ہتھانے والا بلڈر اقبال فرار ہوچکا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں