English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمام ایئرپورٹس کی انٹرنیشنل فلائٹس بندکر دی گئیں

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِداخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے انٹرنیشنل فلائٹس بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیردفاع، خارجہ، داخلہ اور وزیر قانون سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت ظفرمرزا نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعدملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں اور بارڈرز کو بند کرنے کے ساتھ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے علاوہ تمام ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں بند کرد گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے