ملازم ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں نہ ہی گلے ملیں‘سندھ حکومت کی ایڈوائزری جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق سرکاری ملازمین کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملازم ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں نہ ہی گلے ملیں، ملازمین روزانہ وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں۔ایڈوائزری کے تحت ایک دوسرے سے ایک سے 2میٹر کا فاصلہ رکھیں، عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ کھانسی، سانس میں تکلیف، بخار اور زکام کی صورت میں آفس نہ آئیں۔
بخار، کھانسی‘ زکام میں سرکاری ملازمین کو دفتر نہ آنے کی ہدایت
القمر
