English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواتین کو فیس بک پر بار بار ریکوئسٹ بھیجنا ہراسیت ہے ٗ کشمالہ طارق

القمر

خاتون کے لباس کی تعریف کرنا بھی ہراسیت کے زمرے میں آتا ہے
اگر کسی خاتون کوکوئی چائے یا کھانے پر بلائے تو شکایت کریں
طاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہاکہ اگر کسی خاتون کو کام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلا رہا ہے یا کوئی بار بار فیس بک ریکوئسٹ بھیج رہا ہے تو یہ ہراساں کرنا ہے۔ خواتین ہراسانی کے خلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی نے کہاکہ مردوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کی نمائندگی کو پروموٹ کریں ان کو کام کی جگہ عزت ملے، خواتین انسداد ہراسانی محتسب میں آن لائن شکایت کرسکتی ہیں، اگر کسی خاتون کو کام کے اوقات کے بعد کوئی چائے پر یا کھانے پر بلا رہا ہے تو اس کی شکایت خواتین انسداد ہراسانی محتسب کو کریں۔ خاتون راستے میں جارہی ہے اس کے لباس کی کوئی تعریف کرتا ہے تو یہ ہراسیت ہے، دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے، جب محتسب بنی مہینے میں پانچ کیسز آتے تھے اب 12 گنا کام بڑھ گیا ہے، جس ادارے میں ہراسانی محتسب کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہوگا انہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے