English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس ویکسین بنانے والوں کیلئے انعام کا اعلان

القمر

ریسرچ لیبارٹریز کی تیاری میں سندھ حکومت مدد کرے گی
اسٹوڈنٹس کو مکمل سہولیات دی جائیں گی، ناصر حسین شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔سندھ کے وزیرِ اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والوں کو انعام دیا جائے گا۔انہوں نے اپیل کی کہ ریسرچ لیباٹریز اور ریسرچ اسٹوڈنٹس سے گزارش ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین کی تیاری میں سندھ حکومت کی مدد کریں۔ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت لیبارٹریز اور ریسرچ اسٹوڈنٹس کو مکمل سہولتیں فراہم کرے گی اور تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو 2 روز قبل اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے 13 مریض آئیسولیشن وارڈز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 2 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب دبئی سے کراچی پہنچنے والی غیر ملکی ایئر لائن پرواز کے دو مسافروں میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے بعد انہیں خصوصی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے