English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کا خطرہ متحدہ نے جلسہ 10 روز کیلئے ملتوی کردیا

القمر

ایم کیو ایم پاکستان کا 36 واں یوم تاسیس 18 کے بجائے اب 28 مارچ کو منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل و اراکین رابطہ کمیٹی موجود تھے۔رابطہ کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے 36ویں یوم تاسیس کے حوالے سے فیصلوں میں یہ طے کیا گیا کہ موجودہ حالات میں کروناوائرس کے خطرات وخدشات کی وجہ سے عوامی اجتماعات سے اجتناب کرنے کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم ایک اہم اورذمہ دارانہ سیاسی جماعت ہے لہذا رابطہ کمیٹی نے یوم تاسیس کی 18مارچ کے جلسہ کو اب 28مارچ2020کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اگر کرونا وائرس کے پھیلاؤکے تدارک کے حوالے سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہوسکی تونئی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری ٹھوس اقدام کا مطالبہ کیاکہ کراچی ائرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے آنے والے مسافروں کی اسکرینگ کے انتظام اور سرکاری ہسپتال میں کرونا وائرس کے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ موثر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے