پیپلز پارٹی رہنمائوں کو سنجیدہ نہیں لیتا اس میں موجود ایک ایک شخص کو جانتا ہوں، اعتزاز احسن، مرتضیٰ وہاب، چانڈیو، قمر زمان کی کوئی اہمیت نہیں، وزیر ریلوے
شہباز شریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کررہی ہے، گیس اور پیٹرول پر عمران خان جلد فیصلہ کرنے والے ہیں، میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی (آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو گیٹ نمبر4 کی پیداوار تھے، پیپلز پارٹی مناظرہ کرلے، ذوالفقار بھٹو سلیکٹڈ وزیراعظم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رہنمائوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، پیپلز پارٹی میں موجود ایک ایک شخص کو جانتا ہوں پیپلز پارٹی والے کیا باتیں کرتے ہیں ان کی سیاست کا مجھے علم ہے، اعتزاز احسن، مرتضیٰ وہاب، چانڈیو، قمرزمان کائرہ کی اہمیت نہیں، لطیف کھوسہ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کیا حیثیت ہے۔ شہباز شریف کی اپنی پارٹی ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہی ہے، شہباز شریف شرم کریں اپنی پارٹی کے کہنے پر اب واپس آجائیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے وزارت سے استعفیٰ دینا پڑا تھا، آج دوسری یونیورسٹی اس لیے باآسانی بنائی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ میرے ساتھ ہیں، میں چاہتا ہوں جب مروں تو لوگ کہیں علم دوست شخص دنیا سے چلا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گیس اور پیٹرولیم پر عمران خان جلد فیصلہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیپلز پارٹی اور نواز شریف کی پارٹی تھکی ہوئی پارٹیاں ہیں۔
بھٹو سلیکٹڈ وزیر اعظم اور گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھے، شیخ رشید
القمر
