لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) (ن) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا (ن) لیگ کے ناراض ایم پی ایز سے آف دی ریکارڈ رابطہ کرنے کا فیصلہ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو بھی پارٹی اراکین سے رابطے مضبوط کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے بھی کریں گی، مریم نواز دونوں قائدین سے ملنے گئیں اور اب امکان ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر پارٹی امور میں باقاعدہ حصہ لیں گی، آنے والے دنوں میں مریم نواز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
مریم نواز کا ناراض ارکان سے آف دی ریکارڈ رابطے کا فیصلہ
القمر
