English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمگیر وباء قرار دے دیا

القمر

ہم نے پہلے کبھی کسی کورونا وائرس سے ایسی عالمگیر وبا کو پھیلتے نہیں دیکھا‘ڈائریکٹر جنرل
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا ہے کیونکہ یہ سو سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے عالمگیر وبا کی اصطلاح کسی نئے مرض کے دنیا بھر میں پھیلنے پر استعمال کی جاتی ہے اور اس کا تعین کسی مرض کے جغرافیائی بنیاد پر پھیلنے، اس کی شدت اور معاشرے پر اس کے اثرات کے تحت کیا جاتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسے انفیکشن کی تشویشناک حد تک پھیلنے پر فکرمند ہے مگر عالمگیر وبا کی اصطلاح کا مطلب ہار ماننا نہیں بلکہ اس کی درجہ بندی اور اقدامات کے مطالبے کیلئے ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں پریس بریفننگ کے دوران کہا کہ کرورنا کی درجہ بندی عالمگیر وبا کے طور پر کی گئی ہے، ہم نے پہلے کبھی کسی کرونا وائرس سے ایسی عالمگیر وبا کو پھیلتے نہیں دیکھا۔عالمی ادارے نے جنوری میں کووڈ 19 کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا، یہ اصطلاح زیادہ سنگین، اچانک، غیرمتوقع وبا کے لیے استعمال ہوتی ہے جو بین الاقوامی سطح پھیل جاتی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے